ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: بس اور ٹرک میں تصادم۔ٹرک الٹنے سے سڑک پر بکھر گیاپام آئیل

کنداپور: بس اور ٹرک میں تصادم۔ٹرک الٹنے سے سڑک پر بکھر گیاپام آئیل

Thu, 23 Aug 2018 21:31:12    S.O. News Service

کنداپور23؍اگست (ایس او نیوز) تھکٹّے پٹرول بنک کے پاس آدھی رات کو پیش آنے والے ایک حادثے میں تاڑ کے تیل(پام آئیل) کے پیاکیٹس سے لدا ہوا ٹرک ایک بس کے ٹکرانے سے الٹ گیا اور پوری سڑک پر پام آئیل بکھرگیا، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ ہبلی سے منگلورو کی طرف جانے والی پرائیویٹ بس نے اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ٹرک کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس سے وہ سڑک کنارے الٹ گیا۔اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور کو معمولی زخم آئے ہیں۔ٹرک کو پیچھے ٹکر مارنے کے بعد بس قریبی بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ٹرک میں لدا ہوا تاڑ کا تیل ہبلی کی ایک بجی کمپنی کا تھا۔حادثے کے بعد دوسری بس کا انتظام نہ کرنے پر مسافروں نے بس آپریٹر پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ کوٹا پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات کی۔

کہاجاتا ہے کہ اس حادثے سے مقامی افراد نے فائدہ اٹھایا اور صبح ہونے سے پہلے جائے حادثہ پر سے تیل کی پاکٹوں والے باکس غائب کردئے۔
 


Share: